Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔ ڈاکٹر علی دوست بلوچ

غزل ۔۔۔ ڈاکٹر علی دوست بلوچ

راز یہ ہم نے پایا ہے
درد بڑا سرمایہ ہے
اب نہ رہے گی تاریکی
گیت دلوں نے گایا ہے
منزل اپنی آنکھوں میں
رستہ چل کے آیا ہے
غم کے تپتے صحرا میں
یاد کا پھیلا سایہ ہے
خون ہے سستا پانی سے
کیسا دور یہ آیا ہے
چاہت میں کیا سود وزیاں
کیا کھویا کیا پایا ہے

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *