Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » غزل….روبینہ شاد

غزل….روبینہ شاد

ادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں

تو ہی جلوہ گر ہے ،جدھر دیکھتے ہیں

جو چلتے ہیں راہِ وفا پر وہ راہی

کہاں کوئی خوف و خطر دیکھتے ہیں

بہت یاد آتی ہے تیری ستم گر

ستاروں میں جب بھی قمر دیکھتے ہیں

نہ پوچھو گزرتی ہے کیا دل پہ اس دم

کہیں جو کوئی چشم تر دیکھتے ہیں

وئی جرم کرتے ہیں لوگو بھلا ہم

کبھی جو خیالوں میں گھر دیکھتے ہیں

ہر اک دل تڑپتا ہے سن کر روبینہ

تری شاعری میں اثر دیکھتے ہیں

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *