Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » سانولی رنگت ۔۔۔ نسیم سید

سانولی رنگت ۔۔۔ نسیم سید

تم آ خر اس قدر کیوں رو رہی ہو ؟
بد شگونی مت کرو
یہ تو دعائیں مانگنے کا وقت ہے
شاید ۔۔۔ وہ۔۔۔۔
’’ہاں‘‘
کہہ دیں
چلو اٹھو
یہ اپنے سارے آنسو
ذات کی تکریم کی باتیں
یہ اپنا آ گہی کا فلسفہ
سب ضبط کے سر پوش سے ڈھانکو
نظر نیچی رہے
بے چارگی کی شال
ماتھے تک گھسیٹو
اور۔۔۔۔
اپنے کانپتے ہاتھوں سے
اپنی ذات کا یہ خوان
اُن کے سامنے چن دو
خدا رکھے ۔۔۔ بڑے تاجر ہیں
گہری ہے نظر اُن کی
تمھاری سانولی رنگت
اور اس پر ہوش کی باتیں
مجھے تو ہول آتا ہے
کہیں وہ
’’نا‘‘
نہ کہہ دیں

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *