Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » رضیہ ۔۔۔ غنی پہوال

رضیہ ۔۔۔ غنی پہوال

(اپنی چھوٹی بیٹی کیلئے)
شجر حیات پر کھلنے والی
میری نوخیز کلی
تم صبح صادق کی وہ نوید ہو
جو روشنی کی سرمئی شعاوں کے ساتھ رقصاں رہتی ہے
تمہارے ارمانوں کی منزلیں،گُمانوں کی جنتیں
نئی دنیا کی وہ طلسمی وادیاں ہیں
جہاں زندگی ہر لمحہ ایک نئی اور پر وقارحیرت کاروپ دھارکر
تمہیں شعور کی بلنداور پر اسرار
فضاوں کی سیر کرائے گی
میری نوخیز کلی!
میں نے تو اپنی زندگی کی ہریالیوں کا بچھونا لپیٹ لیا ہے
مگر ہاں۔۔۔۔۔
میرے اور تمہارے سفر کا سنگم
وہ زمانی لمحہ ہے
جو زندگی کومسلسل ایک نامیاتی لڑی میں پروئے
بے شمار رنگ و روپ اور جسم در جسم
سفر کرتا ہوا
اپنی تلاش میں ازل سے سرگرداں ہے
مگر میری نوخیز کلی
جب تم نئی دنیا کے نایاب منظروں کی
رعنایوں میں محو ہو جاوگی
تو مت بھول جانا
تمہاری آنکھوں کی بصیرتوں میں
میں زندہ رہوں گا
جس طرح میری آنکھوں میں میرا با پ سانسیں لیتا ہے۔

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *