Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » دربارِ یزداں میں ۔۔۔ ثروت زہرا

دربارِ یزداں میں ۔۔۔ ثروت زہرا

یسو ع مسیح
تمھاری صلیب میں گڑی کیلیں
درد سے پھر جاگنے لگی ہیں

لوبا ن کی بھاری سانسوں کے بیچ ہوا۔۔
جھلستی خو نی بو کھا نس رہی ہے
گھنٹیوں کو
جسم کے چیتھڑوں نے لپیٹ کر
اتنا پر سوز کر دیا ہے
کہ جاگنے والے پرسکون گہری نیند سو گئے ہیں
کنواری مر یم کی کوکھ کے آنسوؤں سے
زمین پھر سیراب ہو گئی ہے
اگر بتی کی خوشبوؤ ں کے بیچ
جلتے ہوئے چمڑے کی مہک
اپنی جگہ بنا رہی ہے
خا موش د عا آ میز وقت کی تمکنت کو
گیلی سسکیاں با نجھ کر چکی ہیں
تا بوت کی قطاروں کے بیچ
رونے والیوں کے بین کی آ وازیں
بڑھتی جا رہی ہیں
مگر خداوندوں کے خدا
ہر ایک کے گناہ معاف کرتے جا رہے ہیں

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *