Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » تُو آیا تھا ۔۔۔۔ نسیم سید

تُو آیا تھا ۔۔۔۔ نسیم سید

بھورکرن

نوبت باجی تھی

دھوپ شگن

گھنگھرو چھنکے تھے

انگنائی میں

اِس کونے سے اُس کونے تک

پون کی پائل چہک رہی تھی

تو آیا تھا

تو آیا تو

بھوبل میں دبکی چنگاری

سرک کے تھوڑا باہر آئی

ہم دونوں کے ہونٹوں پر

سرشار سی چُپ کو

جوڑ جوڑ کے

چنگاری نے آگ بنائی

آگ کی ترچھی سی بوچھارمیں

بھیگتی خوشیاں

پنکھ چھپکتی ناچ رہی تھیں

تو آیا تھا……..

تو آیا تو

عشق کی گبرو چھاﺅں سے ٹک کے

خوابوں کے سوندھے کلہڑ میں

ہم دونوں نے

گھونٹ گھونٹ اپنے کوپیا تھا

اپنا جیون ذائقہ

ہونٹوں نے چکھا تھا

ایک سانس نے

ہم دونوں کا

سارا جیون جی ڈالا تھا

تو آیا تھا

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *