Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » توکلی مست

توکلی مست

جیسے کہ معلوم ہے، مستیں توکلی مری قبیلے سے تھا۔ مگر ایک بار وہ اپنے کاہان سے دو دن کی مسافت جتنے دور رڑکن نامی مقام پر مہمان تھا۔ رڑکن ایک دوسرے قبیلے ’’ حسڑیں ‘‘ کا علاقہ ہے اور مست ایک حسڑیں گھرانے میں مہمان تھا۔ اُس حسڑیں گھرانے میں دو بھائی تھے۔
وہ اگلے دن اپنی زمین، جائیداد تقسیم کرنے والے تھے۔ زمین کی تقسیم کے موقع پر اُن دو بھائیوں نے دو افراد پر مشتمل قرعہ اندازی کے لیے مست سے کہا۔ مگر اُن کے وہم و گمان سے بھی پرے نا گہاں مست نے مداخلت کرتے ہوئے کہا : یہ تم لوگ جو زمین تقسیم کررہے ہو یہ تودو حصوں میں تقسیم کررہے ہو ۔ لیکن یہ تو بتاؤ کہ سمو کا حصہ کہاں ہے ؟۔
اُن دونوں بھائیوں نے مشترکہ زمین سے ایک پورا ’’ لُک‘‘ سمو کے نام سے الگ کردیا اور بقیہ زمین آپس میں تقسیم کرلی۔
زمین کا وہ ٹکڑا ابھی تک قائم ہے اور ’’ سمو لُک‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس میں کاشت تو وہی حسنڑیں برادران کی آل اولاد کرتے ہیں مگر دوسوسال گزرنے کے بعد پیداوار آج بھی مست دربار کا ملنگ مست کے لنگر کے لیے لے جاتا ہے۔

( راوی ۔ کریم کلوانڑیں، تمبو کوہلو )

Check Also

March-17 sangat front small title

نظم ۔۔۔ زہرا بختیاری نژاد/احمد شہریار

میں جبراً تم سے نفرت کروں گی تمہارے عشق سے میری زندگی کے حصے بخرے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *