Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » ایک دھلا ہوا کپڑا ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

ایک دھلا ہوا کپڑا ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

کتنا بھلا لگتا ہے
نکھار دیتا ہے نظر
تازہ کردیتا ہے ذوق زِندگی
مٹی کے سدا کے ساتھی پانی
پاک، عبادت کے لائق
تو نے دھو ڈالا سارا میل کچیل

ایک دھلا ہوا کپڑا
اتنا ستھرا
رہ بھی گیا ہو کوئی داغ
یادگار
کوئی انارکھایا تھا
کہ دال جِس میں ہلدی تھی
پر اب یہ ہے
ایک دھلا ہوا داغ
صاف ستھرا

Check Also

jan-17-front-small-title

گوادر کے مچھیرے  ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

کبھی ہم مچھیرے تھے جال میں پھنسی چھوٹی مچھلیاں پانی میں واپس پھینک ان کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *