Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » کتاب پچار » آدم اور خدا کے افسانے ۔۔۔ تبصرہ نگار: سائرہ غلام نبی

آدم اور خدا کے افسانے ۔۔۔ تبصرہ نگار: سائرہ غلام نبی

مصنف: محمد امین الدین

آج ہم جس وقت میں سانس لے رہے ہیں۔۔۔ ہزاروں برس کی تاریخ کا علم،شعور کی صورت میں ذخیرہ ہوچکا ہے۔۔ سائنسی، معاشی، سماجی،سیاسی،الٹ پھیرنے وسائل کی فراوانی کے ساتھ مسائل کا دائرہ بھی وسیع کردیا ہے اور معاملات میں حد درجہ پیچیدگی در آئی ہے۔۔بہت سہولتوں اور آسانیوں کے باوجود ہم پہ زندگی اب بھی تنگ ہے۔۔ ٹکراؤ ،تصادم اور کشمکش کی عجیب صورتحال کے درمیان آج کہانی اپنی بدلی ہوئی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔۔ معروف افسانہ نگار محمد امین الدین کا فنی سفر تسلسل کے ساتھ جاری ہے وہ فن کے ساتھ کمنٹ منٹ نبھاتے ہوئے اپنے بھرپور تخلیقی وسیلے سے اپنے میڈیم میں زندگی کے تجربات کو تجزئے سے آمیز کر کے نئی ترتیب سے دیکھنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے نئی ترکیب سے پیش کر رہے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ فنی بقا کے لئے ضروری ہے کہ فرسودگی سے نجات حاصل کرتے ہوئے زندگی کے نئے نئے رخوں سے آشنا ہوا جائے۔۔
’’ آدم اور خدا‘‘ کی اٹھارہ کہانیاں اپنے content میں پوشیدہ اور ظاہر معاملات کے ساتھ خارج وباطن کے تما م وجودکا کچھ اس طرح احا طہ کرتی ہیں کہ ان کے افسانے کا کردار دو سطحوں پر نمایاں ہوتا نظرآتا ہے۔۔ تیز رو زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے بلکہ محمد امین الدین ان افسانوں میں ان بنیادی سوالوں ، جس میں قدروں کے کھوجانے اور پہچان کے بے توقیر ہوجانے کا ادراک کرتے ہوئے ان کی تفہیم ، فنکارانہ شعور کے ساتھ کرنے میں کامیاب نظرآتے ہیں۔ وقت کی عمومی ترتیب میں اداسی ، بے بسی، گھبراہٹ اور بد حواسی کے ساتھ اپنی نفسی کیفیات میں الجھے ہوئے ہیں،ایک فر د کو لے کر کہانی اس طرح پیش کی گئی ہے کہ معاشرے کی بے چینی واضطراب کا اس میں عکس نظر آرہا ہے۔۔ اس سلسلے میں ’’بے حسی کو وائبریشن دو‘‘۔’’ فائر بریگیڈ درکار ہے‘‘۔۔ ’’ بھاپ نکلنے دو‘‘۔۔ ’’چار کا ٹولہ‘‘ وغیرہ کی مثال دی جاسکتی ہے۔۔ ان افسانوں کی بنت میں شہری زندگی کی فضا آفرینی سلیقے سے کی گئی ہے۔۔ معاشرتی رویوں میں کج فہمی ، کج روئی، اور کمینگی کو افسانے کے قالب میں ڈھالتے ہوئے موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ایک خوبصورت افسانہ ہے ،جس کو موثر انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔۔
اس مجموعے کی سب سے اہم کہانی ’’ آدم اور خدا‘‘ ہے۔
امین الدین فکر و بیان کے تسلسل کو مختلف امکانی اظہار کے ساتھ اس کا ٹریٹمنٹ خوبی کے ساتھ کرتے ہوئے قاری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھی اس کی گہرائی میں اترنے کی کوشش کرے اور اس کے اظہار کے امکانات سے لطف اندوز ہو۔۔
غرضیکہ، زبان وبیان کی روانی اور دلچسپی کے ساتھ محمد امین الدین اپنے افسانوں کو مختصر بیانیہ میں سمیٹ دینے کی اچھی صلاحیت رکھتا ہے ۔ قدرے علامتی اسلوب کے ذریعہ صنف افسانہ کو نئے موضوعات عطا کرتا ہے ۔

Check Also

jan-17-front-small-title

غدار ۔۔۔۔ مبصر : عابدہ رحمان

مصنف: کرشن چندر ’غدار‘ کرشن چندر کا وہ شاہکار ناول ہے جو ہندوستان کی تقسیم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *